Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش جاری ، گورنر پنجاب نے بھی بڑا تحفہ دیدیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں سردار سلیم حیدر کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس پہنچنے پر گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کو تحفے میں گاڑی اور 20 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جا رہا ہے، ہمیں توقع ہے کہ وہ مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

Related posts

شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا

Mobeera Fatima

کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، زیر قبضہ 75 فیصد علاقہ خالی کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

گلگت ، گاڑی دریا میں جاگری، 6 افراد لاپتہ ، 3 کو بچا لیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment