Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب ، ریاستی سلامتی کا سابق افسر 3 کروڑ ریال کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے سابق افسر سعد بن ابراہیم الیوسف کو 3 کروڑ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انسداد بد عنوانی کی اتھارٹی “نزاہہ” کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق  ملزم نے تاجر سے بدعنوانی کا کیس ختم کرانے کے بدلے 10 کروڑ ریال کی ڈیل کر رکھی تھی۔ سعد بن ابراہیم الیوسف ریاستی سلامتی کے ادارے کا سابق افسر ہے جو کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوا۔

سعد بن ابراہیم الیوسف کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ 3 کروڑ ریال کا چیک وصول کر رہا تھا جو 10 کروڑ کی رقم کا حصہ تھا۔

سابق افسر نے اپنی مدت کے دوران دستیاب معلومات کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ اس فعل میں مملکت میں مقیم ایک یمنی خاتون آمنہ محمد علی نے ان کی معاونت کی۔

اس حوالے سے’نزاہہ’ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوامی پیسوں کو ہتھیانے والے یا ذاتی مفاد کی خاطر اپنے عہدے کا نا جائز فائدہ اٹھانے والوں کو کسی طور نہیں بخشا جائے گا۔

سرکاری اخبار ‘ام القریٰ’ کے مطابق سعودی کابینہ کی جانب سے انسداد بد عنوانی اتھارٹی کا نیا نظام منظور کیے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا کیس ہے۔

مملکت کے نئے نظام کے تحت اگر کسی سرکاری ملازم کو بدعنوانی کے جرم میں سزا سنائی جاتی ہے تو اسے ملازمت سے برخاست کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اگر کسی ملازم کی دولت میں بنا کسی مناسب وجہ کے اضافہ ہوتا ہے تو اسے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اس نے یہ دولت جائز طریقے سے حاصل کی ہے۔

Related posts

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا بدر کرنے پر غور

Mobeera Fatima

بھارتی بورڈ کا سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment