Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، وسطی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد، ژوب، بولان، دادو، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ، تونسہ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، کوٹ ادو، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات، آواران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی اورشیرانی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment