Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔

شاہد سلیم بیگ 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے،اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل افسران کے فیصلے کے مطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا ، جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اداروں نے گزشتہ دنوں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا ہے ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سے بھی سکیورٹی اداروں نے تفتیش کی ہے۔

Related posts

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Mobeera Fatima

عمران خان کا مولانا فضل الرحمن کو جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام

Mobeera Fatima

اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25 فیصد اضافہ

admin

Leave a Comment