Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 روپے کم ہوا ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 روپے کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کا کل قرضہ 315 ٹریلین ڈالر ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں وضاحت کی گئی کہ حکومت کا قرض جون 2024 تک 68914 ارب روپے رہا جبکہ حکومت نے مالی سال 2024 میں 8073 ارب روپے قرض لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا قرض مالی سال 24 میں 13.26 فیصد بڑھا ہے جبکہ جون 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 47160 ارب روپے ہے، جون 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 21754 ارب روپے ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 24 میں حکومت نے مقامی سطح سے 8350 ارب روپے قرض لیا ہے، حکومت کا بیرونی قرض مالی سال 24 میں 277 ارب روپے کم ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی قرضہ 315 ٹریلین ڈالرکی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس (IIF) نے سہ ماہی عالمی قرضہ رپورٹ میں کہا کہ عالمی قرض سے پیداوار کا تناسب مسلسل تین سہ ماہ میں کمی کے بعد بڑھ کر 333 فیصد تک پہنچ گیا۔یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی قرض کی ڈالر کی قدر میں سہ ماہی کے حساب سے 1.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، صدر مملکت

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے14جون سے شروع ہونے والے فیفاکلب ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کردی

Mobeera Fatima

میرا بِل 1 لاکھ 68 ہزار آیا، نکما بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجیں، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment