Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے دشمن عناصر کی جانب سے جعلی خبریں اور گھنائونا پروپیگنڈہ خطرناک ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق افسران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سابق فوجیوں اورقوم کی غیر متزلزل حمایت سے دشمن عناصر کا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجی افسران نے پاک فوج کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں.

Related posts

سڈنی حملے کا الزام لگائے جانے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم کا ردعمل سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

جوہری ممالک کی جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک نہیں رہیں گی، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

شیخو پورہ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، باپ 4 بچوں سمیت جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment