Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور: اپوزیشن اتحاد نے 27 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں۔ اس تاریخی جلسے سے اڈیالہ کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جگہ فائنل کریں گے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی چودھری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ ایئرپورٹ پر چودھری امتیاز کو گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو پارلیمان میں لایا جائے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 30 ہزار نئی اسکالر شپس کا اعلان

Mobeera Fatima

چائلڈ لیبر عالمی چیلنج ، خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا، صدر ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وفاق سے صوبے کا پیسہ نکلوا کر رہوں گا ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment