Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین نے پہلی بار انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کر دیا

بیجنگ: چین نے پہلی بار خلا میں سیٹلائٹ کا ایسا گروپ روانہ کیا جس کا مقصد پورے ایشیائی ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سیٹلائٹس کے گروپ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر شمالی چین کے شانزی صوبے میں تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

سیٹلائٹس شنگھائی اسپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے لانگ مارچ 6A راکٹ سے منسلک ہیں۔ اس منصوبے پر 943 ملین ڈالر کا خرچہ کیا گیا۔

مذکورہ بالا لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 530 واں فلائٹ مشن تھا۔ سیٹلائٹس لو ارتھ آربٹ کمیونیکیشن میگا کنسٹیلیشن پر مشتمل ہیں جس کا مقصد عالمی انٹرنیٹ تک رسائی کو بہتر بنانا اور فراہم کرنا ہے۔

لانچ سروس فراہم کرنے والے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے مطابق سیٹلائٹس صارفین کو کم تاخیر، تیز رفتار اور انتہائی قابل اعتماد سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کریں گے۔

Related posts

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment