Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کر گئے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کر گئے ہیں۔

ممتاز مصطفی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کا تعلق رحیم یار خان سے تھا اور وہ این اے 171 (رحیم یار خان III) کی نشست جیت کر قومی اسمبلی میں آئے تھے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بھی تحریک انصاف کے رہنما کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کی وفات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے وہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑے تھے اور بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے تھے۔

Related posts

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment