Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایئر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں 8 اگست تک معطل کر دیں

نئی دہلی: ایئر انڈیا نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں 8 اگست تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کچھ علاقوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے لیے تمام پروزیں معطل کر دی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے فوری طور پر 8 اگست تک تل ابیب جانے اور وہاں سے واپس آنے والی اپنی پروازوں کا شیڈول آپریشن معطل کر دیا ہے۔

کہا گیا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس مدت کے دوران تل ابیب جانے اور واپسی کی مصدقہ بکنگ کے حامل اپنے مسافروں کوری شیڈولنگ اور کینسلیشن چارجز پر ایک بار کی چھوٹ فراہم کر رہے ہیں۔

ایئر انڈیا نے جمعرات کو آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نئی دہلی سے تل ابیب کے لیے طے شدہ پرواز منسوخ کر دی تھیں۔ ایئرانڈیا کی جانب سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

مجوزہ آئینی ترامیم ، تحریک انصاف کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

Mobeera Fatima

سفارتکاروں پر حملہ ، سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند

Mobeera Fatima

سیاحت کے فروغ کیلئے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment