Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

خیبرپختونخوا بارشیں، مختلف حادثات میں 24 جاں بحق،17 افراد زخمی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 6 مرد، 6 خواتین، 12 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 8 مرد، 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، تیر آندھی اور بارش کی وجہ سے مجموعی طور پر 150 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

زیادہ تر جانی و مالی نقصان کوہاٹ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر میں ہوا، رپورٹ کے مطابق کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، مہمند،جنوبی وزیرستان، ہنگو میں واقعات رونما ہوئے۔

دوسری جانب اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جاں بحق، دو زخمی اور ایک بچہ لاپتہ ہو گیا ہے، تقریبا 45 گھرمکمل جبکہ متعدد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سوریچ تورکہو اپر چترال کا آخری دورافتادہ گاؤں ہے جہاں عینی شاہدین کے مطابق پہلے زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے، تاہم سیلاب میں 80فیصد علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔کھڑی فصلیں، باغات اور درجنوں مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6 اگست تک بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جبکہ کراچی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور پلانٹ کے منصوبےکی منظوری

Mobeera Fatima

ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment