Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور میں سلنڈر دھماکہ، 7 افراد زخمی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے تھانہ موچی گیٹ کی حدود میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ہوٹل میں سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں وہاں موجود 7 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 36 سالہ زوہیب، 18 سالہ مزمل دانش، 30 سالہ شاہد، 33 سالہ بلال، 17 سالہ کاشف، 21 سالہ فیصل، محمد فیض اور 21 سالہ اسامہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Related posts

مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

Mobeera Fatima

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا سسلسلہ بحال

Mobeera Fatima

آئیڈیاز 2024، پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپر تھری متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment