Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جو قدم بھی اٹھاتی ہے ، ان کو ہی نقصان پہنچتا ہے، یہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سنائی گئیں، پہلے نشان چھینا گیا، پھر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی ، پھر بھی عوام نے ووٹ دیا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ عوام بہت تنگ ہیں، بجلی کا بل زہر قاتل کی طرح لڑ گیا ہے، یہ خود مجبور کر رہے ہیں کہ عوام سڑکوں پر آئیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے، عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، سمجھ نہیں آ رہی کہ مجھے نوٹس کیوں دیا گیا۔

Related posts

ملک میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی

Mobeera Fatima

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment