Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت اور سیمنٹ ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، ملک میں سیمنٹ کی کمی

حکومت اور آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کے درمیان آٹھویں روز بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے جس سے ملک میں سیمنٹ کی کمی ہونے لگی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ ایسوسی ایشن کی وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کی وجہ سے سیمنٹ کی سپلائی متاثر ہو کر رہ گئی ہے، مارکیٹ میں سیمنٹ کی کمی ہونے لگی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

سیمنٹ کی قلت ہونے کی وجہ سے کنسٹرکشن انڈسٹری اور مزدور طبقہ بھی متاثر ہونے لگا ہے، ایک جانب سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے تو دوسری جانب اینٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

درجہ اول کی اینٹ ایک ہزار مہنگی ہونے سے 18 ہزار سے بڑھ 19 ہزار روپے (فی ہزار) کی ہو گئی ہے، درجہ دوم اینٹ بھی 2 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے، اور ہزار اینٹ 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

سری لنکا کیخلاف سیریز میں روہت شرما کو آرام، ہاردیک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار فتح، پاک فوج کانوجوان کھلاڑیوں کیلئے اہم اعلان

Mobeera Fatima

ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم نہیں کی جا رہیں ، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

Leave a Comment