Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

طوفانی بارشوں کے باعث سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ اور اطراف میں چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر سیسنا اور دیگر لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقام پر ونگز کے ساتھ وزن لگا کر باندھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر ونگز کے ساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کا کہا گیا ہے۔

سے اے اے کے مطابق بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آ سکتے ہیں، اس لیے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے جائیں گے۔

سی اے اے نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی ایئرپورٹ کے لیے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایئرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں اور رن وے اور متصل ایریاز میں فالومی وین کے گشت کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی دن ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب

Mobeera Fatima

Leave a Comment