Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین میں سیلاب کے باعث پل گر گیا ، 11 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

 چین کے صوبے شانزی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق پل گرنے کے بعد اب تک 20 گاڑیاں نہیں مل سکیں جبکہ  30 افراد بھی لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں 5 مختلف گاڑیوں سے ملیں۔

متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی اور وسطی چین کے بہت سے علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز باؤجی شہر میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہو گئے تھے۔

Related posts

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 9 جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

فیک نیوز مسئلہ تو ہے ، پبلیکشن رکنی چاہئے یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کا گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment