Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان نے جرمنی کو زیر کردیا

پاکستان ٹیم نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان اسکواش ٹیم کی کی طرف سے عبداللّٰہ نواز اور حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچز جیت لیے جبکہ حمزہ خان مقابلہ ایک، ایک گیم سے برابر ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔عبداللّٰہ نواز نے آسکر ہیکر کو 7-11، 2-11 اور 4-11 سے شکست دی۔

اسی طرح حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچ میں فیبیان اگلبرک کو 1-11، 9-11 اور 8-11 سے ہرایا۔ حمزہ خان نے فن لینارٹ کے خلاف پہلا میچ جیتا جبکہ دوسرے میچ میں انہیں شکست ہوئی جبکہ تیسرے میچ میں وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان اسکواش ٹیم اپنا پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا گروپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

Mobeera Fatima

ارشد ندیم کا طلبا کے لیے100لیپ ٹاپس بطور تحفہ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

ملک ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment