Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ملک بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا

پاکستان بھر میں صارفین کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

منگل اور بدھ کو پاکستان بھر میں بہت سے انٹرنیٹ سروس پرووائڈرزپر فیس بک کے حوالے سے صارفین کو مشکلات درپیش رہیں کیونکہ یہ آئی ایس پیز فیس بک تک رسائی میں ناکام رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہت سے صارفین نے شکایت کی کہ وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی پانے میں ناکام ہیں۔ بعض نے تو ایکس پر اپنی پوسٹ میں یہ سوال بھی کیا کہ کیا حکومت نے فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم آبزرور ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ پیر کو دن کے بارہ سے بجے سے پاکستان بھر فیس بک کے حوالے سے شکایات بڑھ گئی ہیں۔ بدھ کو دن بارہ بجے تک شکایات بہت بڑھ گئی تھیں۔

دوسری جانب فیس بک کی پیرنٹ آرگنائزیشن میٹا نے شکایات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Related posts

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور کا سامان کے پی ہائوس اسلام آباد سے غائب

Mobeera Fatima

قازقستان میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment