Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حکومت کی عوام دوست حکمت عملی رنگ لانے لگی ،گندم کے بڑھتے نرخوں میں 3سو روپے فی من کمی کر ا دی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی تین روزہ ملک گیر ہڑتال دس روز کیلئے موخر کرانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے جو دانشمندانہ پالیسی اختیار کی اس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے  15جولائی کو کم ہو گئیں۔

ملک گیر ہڑتال سے پہلے فلور ملز مالکان کو 3400 روپے فی 40 کلو گرام کے ریٹ پر بھی دیسی گندم شمالی اور وسطی پنجاب میں دستیاب نہ تھی۔

15جولائی کو اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ 31سو روپے فی چالیس کلو گرام تک نیچے آ گئے ہیں جس کا فائدہ پورے پنجاب کے کروڑوں عوام کو پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

Related posts

پی آئی اے نجکاری کیس: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

غزہ میں خونریزی ختم ہونی چاہیے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

Mobeera Fatima

Leave a Comment