Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں ملوث نادرا اہل کاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

پاکستانی شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

اس دوران ذمہ دار نادرا اہل کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ ذمہ داران نے افغانوں کو شناختی کارڈ اجرا کے لیے پاکستانی خاندانوں کا رکن ظاہرکیا۔

پاسپورٹ دفترکے قریب سے ایک افغان سمیت ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغازکیا گیا تھا، مجیب اللہ نامی افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ پرپاکستانی پاسپورٹ حصول کا خواہشمند تھا۔

نادرا سے مجیب اللہ کو پاکستانی خاندان کا رکن ظاہر کیے جانے والی فیملی کوجاری کارڈز کا ریکارڈ طلب کیا گیا، تحقیقات میں نادرا کی جانب سے ریکارڈ فراہمی کے بعد متعلقہ نادرا اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔

تحقیقات کے آخری مرحلے میں مبینہ طور پرملوث نادرااہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، نادرا کی جانب سے بھی محکمانہ تحقیقات میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

Related posts

مرغی کا گوشت 504 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

فیض آباد دھرنے کا تیسرا روز، پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا

Mobeera Fatima

لائبیرین صدر نے اپنی تنخواہ میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment