Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایک بال پر 13 رنز، بھارت نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

ہرارے میں ہونے والے بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ایک بال پر 13 رنز بنا کر منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

ٹاس زمبابوے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے شبھمن گل اور شاسوی جیسوال کھیلنے کے لئے آئے، شاسوی جیسوال نے پہلی گیند پر چھکا لگایا، نو بال ہونے کی وجہ سے بھارت کے سات رنز ہو گئے۔

اگلی گیند پر فری ہٹ مل گئی، اسکندر رضا نے گیند کرائی تو جیسوال نے اس گیند پر بھی چھکا لگا دیا، اس طرح بھارتی بلے باز جیسوال نے پہلی قانونی گیند پر بارہ رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی، جبکہ بھارت نے ایک گیند پر 13 بنا لئے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف سیریز 4-1 سے جیت لی۔

Related posts

یو اے ای نے تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 588 روپے فی کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment