Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کے کارڈ کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔

اب حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اننت امبانی کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

Related posts

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا

Mobeera Fatima

سی پیک معاہدوں پر نظرثانی سے انکار ، عالمی بینک نے پاکستان کا 500 ملین ڈالر قرض منسوخ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment