Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، ایے این پی

عوامی نیشنل پارٹی کا مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آگیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،8 فروری کے انتخابات کی شفافیت پر ہمارے تحفظات آج بھی برقرار ہیں،دہراتے ہیں کہ یہ تاریخ کے سب سے دھاندلی زدہ اور متنازعہ انتخابات تھے۔

یہ اداروں کی ہی ذمہ داری تھی کہ شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات کا انعقاد کراتی،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے ڈرامہ بازياں کیں۔

اے این پی پہلے ہی بتا چکی ہے کہ ان نشستوں پر حق انہی کا ہے جن کے اراکین اسمبلیوں میں ہیں،تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

آئینی ماہرین اس پر ضروری روشنی ڈالیں کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں تھا ہی نہیں اس کا فیصلہ کیسے کیا گیا؟آئین کی بالادستی کیلئے عدلیہ میں بھی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی بجائے ذاتی پسند نا پسند کے فیصلے کرنے والوں کا بھی محاسبہ کرنا ہوگا،عدلیہ سمیت تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ اختیار تک ہر صورت محدود ہونا ہوگا۔

کسی کی ایماء پر استعمال ہونے کی روش کو ہمیشہ کیلئے ترک کرنا ہوگا،جب تک آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی ہم کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتے۔

Related posts

گلو کار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

حکومت آئین سے بنیادی حقوق نکال کر ہمارا د اختیار ختم کر دے ، اسی طرح ملک چلائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

بلوچستان میں پٹرول کا شدید بحران ، فی لٹر 550 روپے تک فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment