Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس ملاقات میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں فی میل اسٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر بھی غور ہوا جبکہ نوازشریف کینسراسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا، پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر اسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام اسٹاف خواتین پر ہوں گی، کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر 55 سال اور پاکستان میں 35 سال کی عمر میں ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں متعین لیڈی ہیلتھ وزیٹر بریسٹ کینسر تشخیص کر سکیں گی، پنک ربن مہم اکتوبر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں شروع ہوگی۔

Related posts

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر 40 جماعتوں کے رہنما آج الیکشن کمیشن طلب

admin

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع معاملہ ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے ، فضل الرحمٰن

Mobeera Fatima

ملتان مرغی کی قیمت میں کمی، لاہور میں قیمتیں برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment