Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کردیا، پاکستان نے واپسی کا آپریشن اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کی درخواست پر کیا ہے۔

پاکستان کے دورے کے دوران کمیشن سربراہ کو آپریشن معطل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، یو این ایچ سی آر کے سربراہ فیلیفو گرانڈی نے بھی واپسی کا آپریشن معطل ہونے کی تصدیق کردی۔

سربراہ یو این ایچ سی آر فیلیفو گرانڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا آپریشن معطل کردیا ہے، امید ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کو نکالنے کی حکمت عملی پر مزید عمل نہیں کرنے گا۔

افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں، واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال اکتوبر میں قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو نکالنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے تقریبا5 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔

Related posts

ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان

Mobeera Fatima

یوں لگا جیسے بھارت ہمارا اپنا ملک ہو ، افغان طالبان رجیم کے وزیر کا شرمناک بیان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment