Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی

وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی ہدایت کر دی، سرکاری اور 8 نجی جامعات سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی 100 فیصد فیس اسکالرشپ سے ادا ہوں گی۔

جہلم، وہاڑی اور بہاولنگر میں نئی یونیورسٹیوں کے فوری قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم کے فوری اجرا کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

اسی طرح طلبہ کی کم تعداد والے کالجز میں نئے ڈسپلن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جاب مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔ ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے آن لائن پورٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹرز اور پرنسپل کی تعیناتی میرٹ پر کرنے کیلئے فول پروف سسٹم متعارف کرایا جائے گا، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری کالجز میں نئی بسوں کی فراہمی کا پلان پیش کیا گیا، پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کی سفارشات کاجائزہ بھی لیا گیا۔

پرائیویٹ سیکٹر کو یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے حکومتی سطح پر سہولت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے نجی جامعات کے امور کاجائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی وزارت کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

Mobeera Fatima

جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

admin

Leave a Comment