Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آج جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، اب جلسہ یوم عاشور کے بعد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے ، جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف ہم نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، ہمارے ورکرز جلسے کیلئے پرامید تھے، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کیلئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد ڈی سی نے جلسے کا نوٹیفکیشن دیا، ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہونے والے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس لیٹر کو بنیاد بنا کر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا اس لیٹر کو ہائیکورٹ میں پیش کرنا چاہئے تھا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہو سکتا، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہم سب کوشش کر رہے ہیں۔

س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوبا نے کہا کہ آج کے جلسے میں اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی، رات پولیس آئی اور جلسے کا علاقہ سیل کر دیا۔

اس موقع پرعمر ایوب نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے آرڈر پر دستخط کیے تھے، عدالت کے احکامات کے باوجود رات گئے جلسے کا سامان اٹھایا، خود ہی ترنول کی جگہ ہمیں جلسہ کے لیے دی تھی، پی ٹی آئی کارکنان کے ڈر سے این او سی معطل کیا۔

Related posts

ایتھوپیا ، شادی میں شرکت کیلئے جانیوالوں کا ٹرک دریا میں جا گرا ، 71 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

توشہ خانہ ٹو کیس ، تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بینائی میں نمایاں بہتری

Mobeera Fatima

Leave a Comment