Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے اسلام آباد کے  تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ انہوں نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔

اس دوران وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے پیر کے روز پی ٹی آئی رہنما کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment