Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 649 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 369 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک بار پھر 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 720 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 28 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

کم عمری کی شادی سے متعلق بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment