Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مسلح افواج مادروطن کی حفاظت کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نیول چیف

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مسلح افواج مادروطن کی حفاظت کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیول اکیڈمی معیاری تربیت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹس جدید ٹرینڈز سے خود کو آراستہ کریں، امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے، نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹ فارغ التحصیل ہوئے، پاکستان نیوی 29 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹ میں انعامات تقسیم کئے، لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا، مڈشپ مین عبداللہ وحید نے اعزازی شمشیر، مڈشپ مین آفتاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی،آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آفیسر کیڈٹ تمیوتھینا کون کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

Related posts

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

لاہور اور کراچی سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار، عالمی بینک رپورٹ

Mobeera Fatima

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment