Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، جان چھڑائے بغیر صحیح اپوزیشن نہیں کر سکتے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان آمنے سامنے آ گئے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے ، صحیح اپوزیشن نہیں کر سکتے۔

سابق وفاقی وزیر نے حامد خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ، ججز کے تبادلے کی ترامیم سے عدلیہ کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حامد خان نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

Related posts

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

admin

گورنر سندھ کی ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، سونے کا تمغہ بھی دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment