Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعدسوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے شادی کی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے نام پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ڈالا۔

سوناکشی نے لکھا کہ،اسی دن، سات سال پہلے ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خوبصورت ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ،آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے،اب ہم حقیقی میاں بیوی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے ظہیر کے ساتھ اپنے نام کو جوڑ کر شادی کی یادگار تاریخ بھی لکھ ڈالی۔

Related posts

پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر

Mobeera Fatima

سیلاب کی تباہ کاریاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر ، نقل مکانی جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment