Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حجاج کی اموات ، تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا

حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل تیونس  کی وزارت خارجہ نے  35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد  49 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد حجاج جاں بحق ہوئے ، جن میں سب سے زیادہ مصر کے تقریباً ساڑھے چھ سو حجاج شامل تھے۔

Related posts

جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں، اسرائیل جارحیت روکے تو ہم بھی کارروائی نہیں کرینگے، ایران

Mobeera Fatima

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment