Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا

دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل نے سماعت کے بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے سماعت کے بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جس پر جج افضل مجوکا نے وکیل سے کہا کہ اس کیس کی سماعت ملتوی نہیں ہو سکتی، 25 جون کو مرکزی اپیلوں پر سماعت ہے، تب تک لازمی دلائل فائنل کرنا ہیں۔

جج افضل مجوکا نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء سے کہا کہ میرے 2 سوالوں کےجواب دے دیں، مجھے سزا معطلی پر مطمئن کر دیں۔ جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بولے کہ میں آج اپیلوں پر دلائل دوں گا، وکیل شکایت کنندہ نوٹ کر لیں۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 14 نومبر 2017 کو طلاق ہونے میں فریقین میں کوئی اختلاف نہیں۔ ہمارا یہ مؤقف ہے کہ بشریٰ بی بی کو اپریل 2017 میں طلاق ہوئی، انہوں نے عدت پوری کی پھر نیا نکاح کیا۔ چونکہ ہمیں گواہی نہیں دینے دی گئی اس لیے ہم کہتے ہیں 14 نومبر سے ہی شروع کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کو شرعی اصولوں کے مطابق بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ فیملی لاء کے سیکشن 2 آنے اور شریعت اپیلیٹ بینچ کی تشکیل کے بعد ہر کیس کو شرعی اور فقہ کو دیکھنا ہوتا ہے۔ پانچ سال گیارہ ماہ بعد شکایت درج کی گئی، چلے سے واپس آکر یہ خیال آیا۔

بعد ازاں خاور مانیکا کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی دوبارہ استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج دلائل نہیں دے سکتا۔ اس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو اعلیٰ عدلیہ سے بعد میں فیصلہ آیا اس پر بھی عدالت عمل کرے۔ 1985ء کی آئینی ترمیم کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل نے کہا کہ میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے، پیر کو دلائل دوں گا، آج سلمان اکرم راجہ دلائل دیں گے۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیر کو سماعت کرنا ممکن نہیں، منگل کو سماعت کریں گے۔

Related posts

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

Mobeera Fatima

پی ایس ایل10، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی نئے انداز میں انٹری

Mobeera Fatima

ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment