Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست ، بابر اعظم کو ٹیسٹ کی کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص کارکردگی پر بابر اعظم کوبنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے7  ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025 چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔

بورڈ  بنگلا دیش کے خلاف انہیں 2 ٹیسٹ کی سیریز قیادت دینے کا ارادہ رکھتا تھا ، 2 ٹیسٹ کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ، تاہم ور لڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد اب بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بابر اعظم کے بجائےشان مسعود پر ہی اعتماد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ فاسٹ بائولر جیسن گلیسپی شان مسعود  کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

Related posts

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment