Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نان فائلرز کیلئے موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے،موبائل فون کالز پر 75 فیصد  ٹیکس لگانے کی تجویزبھی  سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں نان فائلرزکی موبائل فون سمز بلاک کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔دوسری جانب مالی سال 2024 میں ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار ہو گئی۔

گزشتہ روزوزارت خزانہ میں اقتصادی سروے جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات 2283ملین ڈالر رہی جبکہ 1996کاتجارتی سرپلس دیکھنے میں آیا۔

فری لانسرز نے 350ملین ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجیں اور ٹیلی کام کے صارفین کی تعداد بڑھ کر194.6ملین ہو گئی۔ ملک بھر میں آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب مالی سال 2024 میں درآمدات 43.4ارب ڈالر جبکہ برآمدات 25.7ارب ڈالر رہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارہ 17.7فیصد،حسابات جاریہ کا خسارہ 0.2فیصد رہا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 23.8ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں جبکہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

Related posts

ٹرمپ نے اہم عہدوں پر نامزدگیاں شروع کر دیں ، سوزی وائلز وائٹ ہائوس کی چیف آف اسٹاف مقرر

Mobeera Fatima

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع بند کرنے کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment