Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

واہ کینٹ ، ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پونے 2 کروڑ کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے

راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں ڈاکو گھر سے ڈالر سمیت پونے 2 کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آفیسرز کالونی میں مسلح ڈاکووں نے امان میر نامی شخص کے گھر گھس کر پونے 2 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، ڈالر، قیمتی گھڑیاں اور زیورات لوٹ لئے ۔

مدعی مقدمہ کے مطابق 4 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، مجھے اور خانساماں کو تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور قتل کی دھمکیاں دیں ۔ ملزمان گھر سے 58 لاکھ روپے کی نقدی ،60 لاکھ روپے کے زیورات، 16 ہزار 135 ڈالر ،26 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں لے گئے۔

علاوہ ازیں ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرفیوم ، 9 ایم ایم پستول اور 200 گولیاں ،18 ہزار روپے مالیت کے چشمے اور 54 ہزار مالیت کے پرس بھی لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان واردات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے ، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

Related posts

این اے 171 ضمنی انتخاب ، کل پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ

Mobeera Fatima

قبر ایک ، مردے تین ، نیا سال سب کیلئے بھاری ، کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

پنجاب اور سندھ کے لیے 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا انتباہ جاری کر دیا گیا، شیری رحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment