Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آئی ایم ایف نے قرضہ دینے کیلئے امریکا سے میچ ہارنے کی شرط رکھی ہوگی، انور مقصود

لیجنڈری مصنف، طنز و مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست کی انوکھی وجہ بتا دی۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا، اس شکست کے بعد جہاں شائقین

کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز بھی بن رہی ہیں جبکہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملے گا، اس کے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کریں گے کہ لے لو بھائی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment