Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سماجی رہنما صارم برنی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا

سماجی رہنما صارم برنی کی حراست پر امریکا نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے کہ وہ بین الملکی گود لینے کے عمل میں شامل بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کی خرید و فروخت اور غیر قانونی گود لینے جیسے جرائم کی روک تھام پاکستان اور امریکا کے باہمی دلچسپی کے شعبے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان مسائل پر پاکستانی حکام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

Related posts

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اڈیالہ جیل منتقل

Mobeera Fatima

60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل جنگ بندی کےلیے بات چیت کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم

Mobeera Fatima

محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment