Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سماجی کارکن صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ صارم برنی امریکا سے کراچی واپس آرہے تھے

حکام کا کہنا تھا کہ صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ آج صارم برنی جیسے ہی امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ایف آئی اے ٹیم نے انہیں گرفتار کیا۔

حکام نے بتایا کہ صارم برنی کو ایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے حراست میں لیا۔

Related posts

سلمان خان شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، شرمین سیگل

admin

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو گرفتاری سے روک دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment