Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

ایک اور یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔

سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنےکی منظوری دے دی۔ 90 رکنی پارلیمنٹ میں سے 52 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر غیرحاضر رہے۔

یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔ مالٹا نے کہا ہے کہ وہ بھی جلد فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گا۔

سپین، آئرلینڈ اور ناروے نے گذشتہ ہفتے فلسطین کو ایک ریاست کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد فلسطینی حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 145 ہو گئی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ

admin

پنجاب میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک واضح کمی

admin

پاکستان میں شناختی نظام میں بڑا انقلاب: شہریوں کیلئے جدید سہولیات متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment