Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار

پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی  کی سمری تیار کر لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور  5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  جیل کچن، اسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Related posts

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

admin

سپریم کورٹ کا بجٹ 32 ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 16 فیصد بڑھا دیا گیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے داخلی راستے سیل ، اسکولوں میں چھٹی، میٹرو بس سروس بھی بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment