Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جج شاہ رخ ارجمند کی درخواست منظور ، عدت نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت میں نکاح کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

ہائیکورٹ نے جج شاہ رخ ارجمند کی درخواست منظور کرتے ہوئے  کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو منتقل  کر دیا۔  کیس کی سماعت اب جج افضل مجوکا  کریں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد جج نے کیس دوسری عدالت ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

Related posts

پنجاب اور کے پی میں آج پھر دھند، کئی مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند

Mobeera Fatima

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment