Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نادیہ خان اپنا عجیب و غریب نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان اپنا عجیب و غریب نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں۔

اداکارہ نے اپنی عجیب وغریب عادت سے پردہ اٹھا دیا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

اس کلپ میں انہیں نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے اور اپنا وارڈ روب دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اسی دوران نادیہ خان کے مختلف کپڑوں پر لگا پرائس ٹیگ بھی نظر آ جاتا ہے۔

جس پر اداکارہ انکشاف کرتی ہیں کہ یہ ان کی عادت ہے کہ کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہیں نکالتیں اور انہیں ایسے ہی استعمال کرتی ہیں۔

ان کے اس انکشاف پر پروگرام میں موجود دیگر فنکار و میزبان حیران رہ جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ جب کسی تقریب میں یہ لباس پہنتی ہیں تو ٹیگ نظر نہیں آتا؟

نادیہ خان نے بتایا کہ نہیں یہ ان کی عادت ہے، انہیں ایسے ہی کپڑے پہننا پسند ہے اور اب عادت ہوگئی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے، اس عادت سے ان کے شوہر فیصل بھی چڑتے ہیں اور ٹیگ کاٹ دیتے ہیں جس پر اکثر غصہ بھی کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین میزبان و اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کفن بھی ایسے ہی ٹیگ لگاکے پہننا، جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ کپڑے ڈیزائنر ڈریس ہیں جو کچھ دیر کے لیے مانگ کے شو میں لائی ہیں اور انہیں یہ جوڑے واپس کرنے ہیں اس لیے ٹیگ لگا ہے۔

Related posts

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس اور پسینجر ٹرین بحال، بولان میل کب تک نہیں چلے گی؟

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر 9 کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment