Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مخصوص نشستیں ، پختونخوا حکومت کا بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں خیبر پختونخوا حکومت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا ، بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی کیس بھی چیف جسٹس نہ سنیں۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید 2 وکلاء اڈیالہ جائیں گے ، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی وکلاء ٹیم میں شامل ہوں گے۔

Related posts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

admin

Leave a Comment