Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ، نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا۔  فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 19 تک جاپہنچی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2342 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔

Related posts

پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 0.52 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment