Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ کا اعلیٰ تعلیم بجٹ وفاق سے بھی زیادہ رکھنے کی تجویز

سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بجٹ وفاق سے بھی زیادہ رکھنے کی تجویز دے دی، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 30 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے اپنی تجویز سمری کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ سمری میں سندھ حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بجٹ کو 22 ارب روپے سے بڑھا کر30 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس طرح سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی زیادہ ہوجائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے سے کم کرکے 25 ارب روپے کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبائی جامعات کو بجٹ نہ دینے کے خلاف سندھ بھر کی سرکاری جامعات کا اجلاس ٹندو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی قیادت میں آج طلب کر رکھا ہے۔

اُدھر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ کے مطابق تعلیم کے لیے کُل 362 ارب 68 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے 35 ارب 82 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Related posts

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی

Mobeera Fatima

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہوا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment