Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اے ایس پی شہر بانو وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

اے ایس پی شہر بانو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) تعینات ہوگئیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے شارخ خان پولیس سروس اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

خیال رہے کہ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔

Related posts

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم اُجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Mobeera Fatima

ائیر لینڈ نے عمان کو 236 رنز کا ہدف دے دیا

Mobeera Fatima

کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ،شدت3اعشاریہ 8 ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment