Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا

پاکستان بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 186 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی کی پیداوار 19 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 820 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے 182 بگاس سے 132 اور نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

Related posts

امریکا نے یورینیم افزودگی کے خاتمے کی شرط رکھی تو مذاکرات نہیں کرینگے ، ایران کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان کے خلاف جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

حکومتِ پاکستان بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment