Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہری پور کے گرلز ہائیر سکینڈری اسکول میں آتشزدگی ، 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

ہری پور کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں آگ لگ گئی تاہم بروقت کارروائی کر کے 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینکڑوں طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لیا ، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا ہے۔

فائربریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابو پا لیا تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Related posts

سینئر اداکار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

admin

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جسٹس منصور علی شاہ

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس ، 13 گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنیکی عمران خان کی درخواست منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment